غنا علی نے شوہر عمیر گلزار پر تنقید کرنے والے صارف کو کھری کھری سنادیں 

غنا علی نے شوہر عمیر گلزار پر تنقید کرنے والے صارف کو کھری کھری سنادیں 

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ غنا علی نے شوہر عمیر گلزار کی ظاہری شخصیت پر تنقید کرنے والوں کو ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں۔انہوں نے گزشتہ روز شوہر کے ہمراہ چند دلکش تصاویر شیئر کیں، جہاں ان کے مداحوں کو یہ تصاویر پسند آئیں وہیں کچھ صارفین نے ان کی ظاہری شخصیت اور فربا جسم کا مذاق اڑایا۔اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کو ہی ٹرول کردیا جس کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔انعم نامی صارف نے غنا علی کو کمنٹ میں لکھا کہ دل تو گدھے پر بھی آجاتا ہے۔غنا علی نے صارف کو جواب دیا کہ ہاں ایسے ہی کسی کا دل تم پر بھی ا?جائے گا۔ایسے ہی دیگر کمنٹس پر بھی غنا علی نے صارفین کو کھری کھری سنائیں تاکہ وہ آئندہ ان کے شوہر کو کچھ کہنے سے پہلے سوچ لیں اس طرح سے کسی پر تنقید کرنا مناسب نہیں ہے ۔غنا علی نے کہا کہ کسی کی ظاہری شخصیت پر تنقید بلاجواز ہوتی ہے اس سے باز ہی رہنا چاہیئے۔

مزید :

کلچر -