حکومت نے آئی ایم ایف کی تجویز مان لی،پنشنرز پر 7.5فیصد ٹیکس لگانے کا امکان

حکومت نے آئی ایم ایف کی تجویز مان لی،پنشنرز پر 7.5فیصد ٹیکس لگانے کا امکان

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)حکومت نے بجٹ میں پنشنرزپرٹیکس لگانے کی آئی ایم ایف شرط مان لی۔آئی ایم ایف اورعالمی بینک کیساتھ اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے بارے میں مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے بڑے فیصلوں کی تیاری کرلی جس میں پنشنرز پر ٹیکس لگانا بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی تجویزپرتمام پنشنرز پرساڑھے 7 فیصد ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت پنشنرز کو سالانہ کی مد میں 250 ارب روپے کی ادائیگی کرتا ہے، گریجیوٹی پربھی ٹیکس عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق مجوزہ پلان میں وفاقی حکومت جنرل پرویڈنٹ فنڈ کے منافع پر بھی ٹیکس عائد کرنا بھی شامل ہے، حکومت کو پنشن فنڈز پر 7.5 فیصد ٹیکس عائد کرنے سے 18 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا ہونے کا تخمینہ ہے۔

پنشنرز پر ٹیکس

مزید :

صفحہ اول -