سندھ کے حصے میں 5000کیوسک پانی کا اضافہ کر دیا،ترجمان ارسا

  سندھ کے حصے میں 5000کیوسک پانی کا اضافہ کر دیا،ترجمان ارسا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) پانی کی آمد میں اضافے کے بعد سندھ کے حصہ میں 5000 کیوسک کا اضافہ کر دیا گیا۔ترجمان ارسا محمد خالد ادریس رانا نے کہا ہے کہ پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔سکردو میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،اچھے درجہ حرارت کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کی آمد2 لاکھ90 ہزار کیوسک رہی جو گزشتہ روز سے 19,500 کیوسک زیادہ ہے۔تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں 3فٹ،منگلا ڈیم پانی کی سطح میں تقریباً 2 فٹ کا اضافہ ہوا۔ڈیموں میں پانی کی مقدار میں مجموعی طور پر ایک لاکھ گیا رہ ہزار ایکڑ فٹ کا اضافہ ہوا ہے۔سندھ کا مجموعی حصہ ایک لاکھ پندرہ ہزار کیوسک سے بڑھا کر ایک لاکھ بیس ہزار کیوسک کر دیا گیا۔پنجاب کا حصہ مجموعی طور پر ایک لاکھ سات ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان ارسا

مزید :

صفحہ اول -