یورپی کمیشن نے فیس بک کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی

یورپی کمیشن نے فیس بک کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی

  

برسلز (این این آئی)یورپی کمیشن نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم فیس بک کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمیشن نے اعلان کیا کہ ان تحقیقات کے ذریعے یہ تعین کیا جائے گا کہ آیا فیس بک نے صارفین کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے حریف کمپنیوں یا پلیٹ فارمز پر ناجائز برتری حاصل کی۔ ابتدائی چھان بین کے بعد یورپی تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ فیس بک نے اپنے کاروباری فائدے کے لیے صارفین کا ڈیٹا استعمال کیا۔ اسی تناظر میں یورپی کمیشن نے اب باقاعدہ تفتیش کی منظوری دی ہے۔

یورپی کمیشن

مزید :

صفحہ اول -