پنجاب میں کچی آبادی کے مکینوں کا مالکانہ حقوق دینے کی تیاریاں،وزیر اعظم کاگرین سگنل

  پنجاب میں کچی آبادی کے مکینوں کا مالکانہ حقوق دینے کی تیاریاں،وزیر اعظم ...

  

 لاہور(آئی این پی) کچی آبادی کے مکینوں کیلئے خوشخبری، رواں سال مالکانہ حقوق دینے کی تیاریاں شروع،وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو گرین سگنل دے دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کچی آبادی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لئے پنجاب حکومت کو گرین سگنل دے دیا۔ کچی آبادیوں کے مکینوں کو مرحلہ وار مالکانہ حقوق دئیے جائیں گے،وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لئے پیپر ورک مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں جبکہ سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان کی بنائی گئی سفارشات بھی منگوا لی گئیں، وزیراعظم عمران خان نے کچی آبادیوں سے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں۔لاہور، پنجاب میں کہاں،کہاں اور کتنی کچی آبادیاں ہیں تمام تفصیلات مرتب کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ 

گرین سگنل

مزید :

صفحہ اول -