غیر جانبدار،شفاف الیکشن کیلئے اپوزیشن اصلاحاتی عمل میں ساتھ دے،اسد قیصر

  غیر جانبدار،شفاف الیکشن کیلئے اپوزیشن اصلاحاتی عمل میں ساتھ دے،اسد قیصر

  

لاہور(آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آنیوالے انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا یہ بجٹ سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری لے کر آئے گااس بجٹ میں عوام کو ریلیف ملے گا۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز تین روزہ سرکاری دورے پر بذریعہ ٹر ین لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔سپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر اور سینٹر ایوب آفریدی بھی موجود تھے، اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ریلوے کا سفر کرنے کا مقصد محکمے کا جائز ہ لینا تھا، اپوزیشن سے درخواست ہے انتخابی اصلاحات پر ساتھ دے انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں تاکہ انتخابات شفاف ہوں۔ایم ایل ون منصو بے سے ریلوے کو نئی زندگی ملے گی۔ حکومت کیلئے بجٹ پاس کرنا مشکل نہیں،پی ٹی آئی کیساتھ اس کی اتحادی جماعتیں ہیں، اپوزیشن اسمبلی اور کمیٹی اجلاس میں نہیں آ رہی،ان سے درخواست ہے کہ انتخابی اصلا حات پر ساتھ دے انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں تاکہ انتخابات شفاف ہوں۔

اسد قیصر

مزید :

صفحہ اول -