پرچی شہزادرہ وزیر اعلیٰ بزدار پر تنقید سے پہلے اپنے بارے میں سوچے:فردوس عاشق

پرچی شہزادرہ وزیر اعلیٰ بزدار پر تنقید سے پہلے اپنے بارے میں سوچے:فردوس عاشق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(آئی این پی) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پرچی شہزادہ عوامی وزیراعلی بزدار پر تنقید سے پہلے اپنے بارے میں سوچے، اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کی جنگ لڑرہی ہیں، اپوزیشن حقیقی عوامی خدمت اور ملکی تعمیر و ترقی سے خائف ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس نے کہا کہ وزیر اعلی بزدارکی قیادت میں کئی منصوبے کامیابی سے مکمل ہوچکے، عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ پنجاب میں بے شمار ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، ان منصوبوں کی تکمیل سے پنجاب ترقی کی نئی منازل طے کرے گا،معاون خصوصی نے بلاول بھٹو کا نام لیے بغیر کہا کہ پرچی شہزادہ عوامی وزیراعلی بزدارپرتنقید کرنے سے پہلے اپنے بارے میں سوچے،پرچی شہزادے کو پہلے قائم علی شاہ، مرادعلی شاہ جیسی سوغاتوں کے بارے میں سوچنا چاہئے،فردوس عاشق نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کی جنگ لڑرہی ہیں، اپوزیشن حقیقی عوامی خدمت اور ملکی تعمیر و ترقی سے خائف ہے،فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ بہت جلد پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی زندگیوں میں نمایاں بہتری آئے گی، سندھ کے عوام پر مسلط پیپلز پارٹی دوسروں پر ذاتی حملوں کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دے۔
فردوس

مزید :

صفحہ اول -