امریکہ نے پاکستان سمیت دیگر  ممالک کیلئے طبی سامان بھیج دیا

  امریکہ نے پاکستان سمیت دیگر  ممالک کیلئے طبی سامان بھیج دیا

  

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے محکمہ خارجہ نے کہاہے کورونا کا پھیلا روکنے کیلئے واشنگٹن نے پاکستان، مالدیپ اور سری لنکا کیلئے ہنگامی طبی امداد روانہ کردی ہے۔میڈیا رپورٹس  کے  مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے ذریعے یہ امداد، جانیں بچانے میں مدد کے پروگرام کا حصہ ہے، اس پروگرام کا مقصد پورے جنوبی ایشیا میں صحت کی ہنگامی ضروریات پوری کرنا ہے۔پاکستان میں پرواز ایک ہزار 200 پلس آکسی میٹرز اور صحت سے متعلق پیشہ ور افراد کے لیے 3 لاکھ 40 ہزار ذاتی حفاظت کا سامان (پی پی ایز)لے کر پہنچے گی۔مالدیپ میں ہنگامی طبی امداد کے ذریعے 600 پلس آکسی میٹر اور فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز اور وائرس سے زیادہ متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 2 لاکھ 92 ہزار ذاتی حفاظت کا سامان فراہم کیا جائے گا۔اسی طرح سری لنکا کو فراہم کی جانے والی مدد میں 8 لاکھ 80 ہزار ذاتی حفاظت کا ضروری سامان اور ایک ہزار 200 پلس آکسی میٹرز شامل ہیں۔

امریکہ طبی سامان

مزید :

صفحہ اول -