یہ ایک غیر معمولی نوعیت کا معاملہ انٹرپول کو بھی شامل کیاجائے

یہ ایک غیر معمولی نوعیت کا معاملہ انٹرپول کو بھی شامل کیاجائے

  

سابق وزیر خارجہ سر دار آصف احمد علی نے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کو بھارت میں ہونے والے اس جرم کے خلاف فوری طور پر آئی ای ایم ای میں جانا چاہئے اور اس ایشو پر انٹرپول کو بھی شامل کرنا چاہئے کیونکہ یہ معمولی نہیں بلکہ ایک غیر معمولی نوعیت کا واقعہ بھارت میں ہوا ہے چوری ہونے والا یہ جوہری مواد اگر کسی ایسے پرائیوٹ آدمی کے ہاتھ لگ جاتا ہے جو کہ تخریب کاری زہن کا حامل شخص ہو تو وہ اس سے کوئی بھی ایٹمی چیز بنا کر کسی بھی جگہ پر کوئی تباہی مچا سکتا ہے اس لئے پاکستانی حکومت کو فوری طور پر اس حوالے سے بنائے گئے انٹرنیشنل اداروں سے رابطہ کرنا چاہئے اور بھارت میں ہونے والی اس حرکت کے بارے میں آگاہ کرنا چاہئے یہ واقعہ صرف بھارت کا اندورنی معاملہ نہیں ہے پوری دنیا کے ممالک جو کہ ایٹمی طاقت رکھتے ہیں ان کواس واقعہ پر ایکشن لینا ہو گا۔

آصف احمد علی 

مزید :

صفحہ اول -