جہاں جوہری مواد چوری ہوجاتا ہووہاں امن کی صورتحال کیاہو گی

جہاں جوہری مواد چوری ہوجاتا ہووہاں امن کی صورتحال کیاہو گی

  

پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے قائم مقام صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ بھارت میں اس نوعیت کا واقعہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے اس سے پہلے بھی بھارت میں اس کے جوہری مواد چوری ہوتے آئے ہیں اور یہ واقعات صرف پاکستان کیلئے ہی باعث تشویش نہیں بلکہ پوری دنیا کو بھی بھارت کے ایسے واقعات پر تشویش ہونی چاہئے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ نے ثابت کردیا ہے کہ بھارت کس قدر ایک غیر محفوظ ملک ہے جہاں پر جوہری مواد چوری ہوتے ہو وہاں پر امن و امان اور سیکورٹی کی کیا صورت حال ہو گی اس کااندازہ انہی واقعات سے اچھی طرح سے لگایا جا سکتا ہے ہماری انٹرنیشنل ایٹمی قوانین بنانے والوں سے درخواست ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور بھارت کے خلاف کوئی سخت ایکشن لیں بھارت کا جوہری مواد غیر محفوظ ہو چکا ہے۔

چودھری اسلم گل 

مزید :

صفحہ اول -