گیٹز فارما کے لیے ایل ای ای ڈی سرٹیفکیشن

گیٹز فارما کے لیے ایل ای ای ڈی سرٹیفکیشن

  

لاہور(پ ر)گیٹز فارما پرائیویٹ لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی نئی مینو فیکچرنگ فیسلٹیAstola کو یو ایس گرین بلڈنگ کونسل کی طرف سے جنوبی ایشا میں کسی فارماسیوٹیکل پلانٹ کے لیے پہلی LEED پلاٹینیم سرٹیفکیشن دی گئی ہے۔اس کامیابی سے پاکستان کسی فارماسیوٹیکل پلانٹ کے لیے LEED پلاٹینیم لیول سرٹیفکیشن حاصل کرنے والا فخر کے ساتھ پہلا ملک بن گیا ہے۔اس اپنی مثال آپ فیسلٹی کے لیے اعلیٰ ترینLEED ریٹنگ کا حصول ماحول کی حفاظت و تحفظ کے لیے ایک کارپوریٹ سٹیزن کی حیثیت سے اپنا حصہ ادا کرنے کے لیے گیٹز کے عزم کا ثبوت ہے۔گیٹز فارماایک زیادہ پائیدار دنیا کے لیے ماحولیات کے حوالے سے مسلسل شعوری کوششوں کے ذریعے ایک جدید سوچ پر یقین رکھتا ہے۔ اس پلانٹ کی تکمیل سے گیٹز فارما نے بلڈنگ ڈیزائن،کنسٹرکشن اور آپریشنز میں پائیداری اور اہلیت کو فروغ دینے کا اپنا مقصد حاصل کر لیا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ گیٹز فارما نے کمیونیٹیز اور کارپوریشنوں کے لیے قابل تقلید بنیاد رکھی ہے۔1995 میں اپنے قیام کے بعد سے گیٹز فارما نے ماحول کے تحفظ کو اپنیCSR سرگرمیوں میں سب سے آگے رکھا ہے اور اپنے دفتر میں بھی متعددگرین طور طریقوں کواختیار کرتے ہوئے اس شعبے میں کوششوں کو سرگرمی سے فروغ دیا ہے۔خالد محمود نے ماحول کے تحفظ میں کارپوریٹ سیکٹر کی طرف سے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا " یہ بات اہم ہے کہ ہم انسان ہونے کے ناتے اپنے آپ کو یاد دلاتے رہیں کہ اس کرہ ء ارض پر ہم تنہا نہیں رہتے۔ایک بہت بڑا حیاتیاتی ایکو سسٹم ایسا ہے جو  ہمارے آس پاس موجود ہے اگر ہم ایک بہتر اور زیادہ پائیدار زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں۔

 تو ہمیں یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ زندگی کے سائیکل کو کس انداز میں تسلیم کیا جائے"۔حماد نقی نے ان مختلف کوششوں کا ذکر کیا جوWWF پاکستان،عالمی اور ان گورننس چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومتوں، پرائیویٹ سیکٹر اور کنزیومرز کے ساتھ قومی سطح پرکر رہا ہے جو ترقی اور پائیدار فیصلہ سازی کی پیروی کو متاثر کرتے ہیں۔انھوں نے نئی مینوفیکچرنگ فیسلٹیAstola  کے لیے LEED پلاٹینیمسرٹیفکیشن ملنے پر گیٹز فارما کو مبارک باد دی اور ماحول کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں شعور پیدا کرنے میں اس کی فعال شرکت کو سراہا۔انھوں نے کہاکہ" اپنی نئی فیسلٹی کا نامAstola رکھنا ظاہر کرتا ہے کہ گیٹز فارما کس طرح Astola جزیرے جیسے قدرتی ورثے کے مقامات کی جانب توجہ مبذول کرانا چاہتا ہے،جو بلوچستان کے ساحل سے پرے ایک خوب صورت Ramsar سائیٹ ہے اور اپنے بے مثال حیاتیاتی تنوع اور ایکولوجیکل اہمیت کی وجہ سے مشہور ہے۔یہ ایک گہری وابستگی کو ظاہر کرتا ہے اور فطرت اور ماحول کی حفاظت کے بارے میں انتظامی اقدار کی عکاسی کرتا ہے"۔COVID-19 نے یہ بھی ظاہر کیا ہے کہ ایکو سسٹم کے نقصان کے نتائج کتنے تباہ کن ہو سکتے ہیں۔جانوروں کے لیے فطری آماج گاہوں کا علاقہ کم کر کے ہم نے کورونا وائرس سمیت دوسری بیماریوں کے جراثیم کے  پھیلاؤ کے لیے بہت عمدہ حالات پیدا کر دیئے ہیں۔

مزید :

کامرس -