سپورٹس راؤنڈ اپ

سپورٹس راؤنڈ اپ

  

 اولمپکس میں شرکت کرنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، قومی ویمن بیڈمنٹن چیمپئین ماہ حور شہزاد 

ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کاحق حاصل کرنے والی قومی ویمن بیڈمنٹن چیمپئین ماہ حور شہزاد نے اسے خواب کی تعبیر قراردیتے ہوئے بلند عزائم کا اظہار کر دیا۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی تجویز پرعالمی بیڈمنٹن فیڈریشن اور اولمپک گیمز کے متعلقہ کمیشن نے انٹرنیشنل مقابلوں میں شاندار پرفارمنس کی بنیاد پرماہ حور کوٹوکیو اولمپکس میں شرکت کا موقعہ فراہم کیا ہے۔ اولمپک کی تاریخ میں پہلا موقعہ ہوگا کہ بیڈمنٹن کے کھیل میں خاتون کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔2017سے مسلسل قومی ویمن چیمپئین ماہ حور شہزاد نے کہا کہ اولمپکس میں شرکت کرنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے۔ اپنی عالمی رینکنگ کوبہتر بنانے کے لیے ذاتی طور پرمسلسل محنت کرتے ہوئے اپنا حوصلہ بلند رکھا، والد سابق بیڈمنٹن کھلاڑی محمد شہزاد کی خصوصی توجہ اور ٹریننگ سے انٹرنیشنل مقابلوں میں بہتر پرفارمنس پیش کی اور اب والدین کی دعاوں اور چاہنے والوں کی نیک خواہشات کی بدولت سرخرو ہونے میں کامیاب ہو گئی ہوں۔قومی نمبرون ماہ حورنے اپنے عزائم ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ میں نے اولمپکس میں شرکت کی تصدیق کے بعد کوچ عمران کی زیرنگرانی خصوصی ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے اور ٹوکیو اولمپکس میں بہتر نتائج پیش کرکے پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کروں گی، قوم میری کامیابی کے لیے دعا کرے۔ماہ حور شہزاد نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں میری شرکت یقینی بنانے میں پی او اے کے صدر سیدعارف حسن اور پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے سیکرٹری واجد علی نے اہم کردار ادا کیا۔

 سعودی عرب میں معذور خواتین کیلئے فٹبال ٹیم بنانے کی تیاریاں 

سعودی عرب میں معذور خواتین کی کھیل کے میدان میں نمائندگی کے لیے فٹ بال ٹیم تشکیل دینے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فرینڈز آف پیپل آف ڈس ایبل ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شہزادی دانیہ بنت عبد اللہ بن سعود نے کہا ہے کہ 2007 یمامہ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ٹیم تشکیل دینے والی الیمامہ ٹیم کو کو معذوروں کی ٹیم کے انتخاب کی مہارت حاصل ہے۔شہزادی مضاوی بنت عبد العزیز نے کہا کہ معذور خواتین کی فٹبال ٹیم کی تشکیل کا خیال پیش کرنے اور یمامہ ٹیم کے ساتھ شراکت کے معاہدے کی منظوری کے بعد یہ ٹیم اگلے ستمبر میں اپنا کام شروع کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پانچ معذور لڑکیوں کی آمد سے حیرت زدہ ہوگئے۔انہوں نے معذور خواتین کی فٹ بال ٹیم میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان میں سے ایک ڈاوؤن سینڈ روم، دوسماعت کی معذوری کا شکار اور ایک آٹزم کا شکار ہے۔ انہوں نے با صلاحیت لڑکیوں کو کھیل کود کے میدان میں آگے نے کی دعوت دی۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح مصوری، موسیقی اور تمام فنون وغیرہ میں ہمارے تخلیق کار ہیں۔ اس طرح ہم فٹ بال کے میدان میں بھی ماہر کھلاڑی پیدا کر سکتے ہیں۔اس نے یمامہ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر سعودی عرب میں خواتین کہ پہلی ٹیم تشکیل دی تھی۔ یمامہ ٹیم کیساتھ مل کر ڈاؤن سینڈروم، آئٹزم اورسماعت سے معذور خواتین کی فٹ بال ٹیم کی بنیادی کھلاڑیوں، ریفری اور کوچ کا انتخاب کیا جائے گا۔ ٹیم کی سپر وائزر کی ذمہ داری ایک فٹبالر کی حیثیت سے شہزادی مضاوی بنت عبدالعزیز کو سونپی جائے گی۔

سیرینا ولیمز نے پہلا فرنچ اوپن نائٹ میچ جیت لیا

 امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز نے پہلا فرنچ اوپن نائٹ میچ جیت لیا۔ سیرینا ولیمز نے رومانیہ کی کمیلیا بیگو کو 6-7، 2-6 سے شکست دی۔سیرینا ولیمز اور کمیلیا بیگو رات 9 بجے جب ٹینس کورٹ میں آئیں تو میدان تماشائیوں سے خالی تھا۔رپورٹ کے مطابق فرنچ اوپن ٹورنامنٹ میں اس سال شائقین کو ڈے میچوں کے لئے داخلہ دیا جارہا ہے تاہم رات کے سیشن کے لئے نہیں۔دوسری جانب ورلڈ نمبر ٹو جاپان کی ٹینس پلیئر ناؤمی اوساکا فرنچ اوپن ٹینس سے دستبردار ہوگئیں۔ جاپانی ٹینس پلیئر ناؤمی اوساکا نے کہا کہ کچھ وقت ٹینس کورٹ سے دور رہنا چاہتی ہوں۔ میڈیا کی وجہ سے شدید دباؤکا شکار تھی اس لئے یہ فیصلہ کیا۔

                                                          باکسر محمد علی کی پانچویں برسی

دنیائے باکسنگ پر حکومت کرنیوالے لیجنڈری ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کے مداح کی پانچویں برسی منائی گئی۔محمدعلی نے 17 جنوری 1942ء کو امریکا کے شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام کلے رکھا گیا جنہوں نے70 کی دہائی میں اسلام قبول کیا۔انہوں نے 29 اکتوبر 1960ء کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا۔ باکسنگ میں ان کا کیریئر ایک شوقیہ کھلاڑی کی حیثیت سے کامیاب رہا لیکن ان کو عظمت اس وقت حاصل ہوئی جب ساٹھ کی دہائی میں انہوں نے روم اولمپِک میں سونے کا تمغہ جیتا۔تمغہ جیتنے کے بعد محمد علی کو نسل پرستی کا سامنا رہا لیکن ان واقعات کے باوجود ان کی کامیابیوں کا سلسلہ چلتا رہا اور40 سال کی عمر میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔باکسنگ میں محمد علی کی زندگی 20 سال پر محیط رہی جس کے دوران انہوں نے 56 مقابلے جیتے اور 37 ناک آوٹ اسکور کیا۔دنیائے باکسنگ پر کئی برس تک راج کرنے والے محمد علی 3جون 2016کو انتقال کرگئے

                                                          شہروز کاشف کو نوجوانوں کا خیر سگالی کا سفیر مقرر کرنیکا فیصلہ

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنیوالے شہروز کاشف کو نوجوانوں کا خیر سگالی کا سفیر مقرر کرنیکا فیصلہ،ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف لاہور پہنچ گئے۔گھر پہنچنے پر کوہ پیما شہروز کاشف کااستقبال کیا گیا، ان پر پھول بھی  نچھاور کیے گئے۔شہروز کاشف کا کہنا ہے کہ کامیابی پورے پاکستان کی ہے، والد کے سوا کسی نے سپورٹ نہیں کیا۔نابینا چینی کوہ پیما نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلیا،انہوں نے کہا کہ پہاڑ سر کرنے کا خواب پورا ہونے پر اللّٰہ کا شکرگزار ہوں۔ کم عمر کوہ پیما نے کہا کہ کوہ پیمائی بہت مشکل ہے، سفر میں بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شہروز کاشف نے کہا کہ پاکستانیوں کی محنت دیکھ کر تمام تکالیف بھول گیا ہوں 

مزید :

ایڈیشن 1 -