ہمارے 5سالوں میں پنجاب کاجی ڈی پی گروتھ 8فیصد تھا، پرویز الٰہی 

ہمارے 5سالوں میں پنجاب کاجی ڈی پی گروتھ 8فیصد تھا، پرویز الٰہی 

  

لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی کے باعث پاکستان کو ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کرنے کا موقع ملا ہے، وزیراعظم نے بلین ٹری سونامی کے نام سے کام شروع کیا، ان کے عزم کو موجودہ حکومت آگے لے کر بڑھ رہی ہے، صوبائی محکمہ ماحولیات نے ہماری پارٹی کے وزیر محمد رضوا ن کی زیر قیادت 5 ارب کے فنڈ لے کر کام شروع کر دیا ہے، عمران خان کی سوچ اور ویژن کی وجہ سے ماحولیات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ وہ یہاں صوبائی وزیر ماحولیات محمد ر ضو ان کی میزبانی میں ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ 2003ء میں ترقی کا سفر بطور وزیراعلیٰ پنجا ب شروع کیا تھا، ہمارے پانچ سالوں میں پنجاب میں جی ڈی پی گروتھ 8 فیصد جبکہ پاکستان کا جی ڈی پی گروتھ 7.3 فیصد پر آیا تھا جو کہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عوامی فلاحی منصوبوں کو شہبازشریف نے التوا کا شکار بنایا، ریسکیو 1122، پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت، وزیرآباد کارڈیالوجی، سپیشل ایجوکیشن، پٹرولنگ پوسٹوں سمیت بہت سے ایسے کام جو عام آدمی غریب آدمی کی فلاح کیلئے تھے سب میں تاخیری حربے آزمائے گئے، پنجاب میں پہلی مرتبہ آئی ٹی کا محکمہ بنایا، ہمارے دور میں پہلی بار 97 فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ ہوا اور ورلڈ بینک نے بھی ہمارے پروگراموں کی نہ صرف تعریف کی بلکہ انہیں جاری رکھتے ہوئے فنڈز بھی دئیے، شہباز حکومت نے 45 فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال کیا، موجودہ حکومت نے بھی ایسا ہی کیا جس کی وجہ سے نئے پراجیکٹ شروع کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات زاہد حسین نے کہا کہ 2003 میں ترقی کا عمل شروع ہوا تھا، 2003ء سے 2008ء تک پنجاب نے بہت ترقی کی، اس مشن کو لے کر ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ ماحولیات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ڈی جی انوائرمنٹ مہتاب وسیم اور سینئر ممبر WWF سہیل علی نقی نے بھی خطاب کیا۔

پرویزالٰہی 

مزید :

صفحہ آخر -