ماحولیاتی نظام کی بحالی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے، امیرالبحر 

ماحولیاتی نظام کی بحالی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے، امیرالبحر 

  

اسلام آباد(این این آئی) پاک بحریہ کے سربراہ ا یڈمرل محمدامجد خان نیازی نے کہاہے ماحولیاتی نظام کی بحالی جیسے عالمی مقصد کے حصول کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے پیغام میں کہااس دن کا مقصد ہماری آنے والی نسلوں کیلئے صاف ستھرا ماحول اور ایک بہتر معیارِ زندگی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ انسانوں کی مختلف سرگرمیوں سے ہونے والی ماحولیاتی تباہی کو کم کیا جاسکے۔ پاک بحریہ ماحولیات خصوصاً آبی ماحولیات کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس کے تحفظ کیلئے مختلف اقداما ت کر رہی ہے۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے ثابت ہوا ماحولیاتی نظام میں تغیر کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں۔اس دن ہم صاف ستھرے اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کی توثیق کرتے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے پاک بحریہ کی جانب سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

امیر البحر

مزید :

صفحہ آخر -