افغان فضائیہ کی اپنی سکیورٹی فورس پر بمباری، 12اہلکار ہلاک 

افغان فضائیہ کی اپنی سکیورٹی فورس پر بمباری، 12اہلکار ہلاک 

  

  

کابل،ایبک(مانیٹرنگ ڈیسک،شِنہوا) افغان ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں نے غلطی سے حکومتی حمایت یافتہ مقامی افراد پر مشتمل اپنی ہی سکیورٹی فورس پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 12جوان مارے گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بدخشاں میں ایئر فورس نے جنگجوؤں کیخلاف آپریشن میں حصہ لیا اور اس دوران غلطی سے حکومت کی جانب سے لڑنیوالے پبلک رائزنگ فورس کے مقامی اہلکاروں کو دہشت گرد سمجھتے ہوئے بمباری کردی۔افغان فضائیہ کی بمباری میں پبلک رائزگ فورس کے 12 اہلکار مارے گئے جبکہ 8 افراد لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے وہ بھی بمباری میں ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء صوبے بغلان میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 2 ضلعی پولیس چیف اور 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اسی طرح صوبے ہرات کے 3 اضلاع میں ہونیوالی جھڑپ میں بھی 4 اہلکار ہلاک ہوئے۔ جھڑپوں کا آغاز اْس وقت ہوا جب طالبان جنگجووؤں نے ان اضلاع میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔علاوہ ازیں افغانستان کے شمالی صوبہ سمنگان کے ضلع روی دوآب میں سرکاری فورسز کے کلین اپ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 10عسکریت پسندوں کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا عسکریت پسندوں کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

افغان فضائیہ

مزید :

صفحہ آخر -