عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر فریئر ہال سبز روشنی سے جھگمگا اٹھا

 عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر فریئر ہال سبز روشنی سے جھگمگا اٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(سٹاف رپورٹر)ملک کی نمایاں فارما سیوٹیکل کمپنی فیروز سنز لیبارٹریز لمیٹڈ نے اپنی صحت اور تندرستی کیلئے ماحول کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی میونسپل کارپوریشن اور کراچی کے شہریوں کے ساتھ ملکر عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر 5جون کو شہر کی یادگار تاریخی عمارت فریئر ہال کو سبز زمرد رنگ میں نہلا دیا۔اس سرگرمی کا مقصد اپنے ماحولیاتی نظا م کے تحفظ اور احیاء کیلئے رائے عامہ کو ہموار کرنا اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اپنے عزم کو دہرانا تھا۔فیروز سنز لیبارٹریز کے سی ای او عثمان خالد وحید نے موجودہ ماحولیاتی منظر نامہ پر اپنی کمپنی کے خدشات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ”موسمیاتی تبدیلی صحت اور اس کرہ ارض پر موجود ہر فرد کی تندرستی کے حوالے سے سب سے بڑا واحد خطرہ ہے،ہمیں اپنی موجودہ اور آنے والی نسلوں کو اس اہم چیلنج سے متعلق شعو ر اجاگر کرنے میں کے ایم سی اور کراچی کی سول سوسائٹی کے ساتھ شمولیت پر انتہائی فخر ہے۔“کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد نے اس موقع پر کہا کہ ”ہم سب ماحولیات کے حوالے سے غیر مستحکم رویہ کا شکار ہیں،عالمی یوم ماحولیات ہمیں اپنے اعمال کی عکاسی کرنے اور صحت مند و سر سبز ماحول کے بارے میں عزم اور جدوجہد کا موقع فراہم کرتا ہے اور ہم اس عظیم مقصد کیلئے فیروز سنز لیبارٹریز کے تعاون پر انتہائی شکر گذار ہیں۔“کے ایم سی کے ڈائریکٹر جنرل پارکس طحہ سلیم نے اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”عالمی یوم ماحولیات ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم اپنے آس پاس کے ماحول کے وارث ہیں،اپنے ماحول کا تحفظ اور کرہ ارض کو سر سبز رکھنا ہی ہماری ذہنی اور جسمانی تندرستی کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔“اس تقریب کا انعقاد ماحول سے متعلق ہمارے اجتماعی عزم کی یاد دہانی کے حوالے سے کیا گیا تھا،منتظمین کو امید ہے کہ حکومت اور شہری آب و ہوا کی تبدیلی کے چیلنجز،آلودگی کی سطح میں کمی اور جنگات کے کٹاؤ کے جاری خطرات کے حوالے سے ان کی کاوشوں میں موثر کردار ادا کرسکیں گے۔ 
فیروز سنز لیبارٹریز

مزید :

صفحہ آخر -