سی ٹی ڈی ریڈبک میں شامل انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر 

سی ٹی ڈی ریڈبک میں شامل انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) محکمہ داخلہ نے کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی داعش دہشت گرد کے سر کی قیمت 25لاکھ ہے تفصیلات کے مطابق کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ریڈبک کا نواں ایڈیشن جاری کردیا گیا جس میں انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی گئی نجی ٹی وی کے مطابق انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشہوانی کا کہنا ہے کہ پہلانام داعش دہشت گردمحمود ہے  جس کے سرکی قیمت25لاکھ ہے جبکہ ٹی ٹی پی کے خان زمان محسود کے سرپر 25لاکھ کاانعام ہے،مظہرمشہوانی نے کہا لشکرجھنگوی کے فیصل بھٹی کے سرکی قیمت 30لاکھ، جنداللہ کے کاشف شاہ کے سرکی قیمت5لاکھ جبکہ لشکرجھنگوی کے محمدعلی اورجمیل کے سر پر5،5لاکھ اور سپاہ محمدکے دہشت گردوں میں رضاکے سرپر10لاکھ، ذوالقرنین حیدر پر10لاکھ، محب پر10لاکھ انعام ہے سی ٹی ڈی کے مطابق محسن مہدی پر10لاکھ، راشدحسن پر10لاکھ، علی مستحسن پر5لاکھ اورآصف حسین پر 50لاکھ کاانعام رکھا گیا جبکہ لیاری گینگ وارکے بلال راشدکے سرکی قیمت10لاکھ مقرر کی گئی،انچارج سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ نثارملاپر5لاکھ،زاہد لاڈلہ اورشیراززکری پر 2،2لاکھ انعام رکھا گیا ہے، دہشت گردوں کے سروں کی قیمت محکمہ داخلہ نے مقرر کی۔
سی ٹی ڈی 

مزید :

صفحہ آخر -