ماحولیاتی تحفظ وزیر اعظم کی ہمیشہ اولین ترجیحات میں شامل رہا،علیم خان

 ماحولیاتی تحفظ وزیر اعظم کی ہمیشہ اولین ترجیحات میں شامل رہا،علیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(لیڈی رپورٹر)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک بھر میں ماحولیات کے شعبے میں واضح پیشرفت ہوئی ہے اور گزشتہ دورحکومت میں صوبہ کے پی کے میں شروع ہونیوالے ماحولیاتی بہتری کے منصوبوں کو اب ملک بھر میں پھیلایا جا رہا ہے جس کے مثبت اثرات بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے شہریوں کیلئے اپنے پیغام اور ٹوئٹ میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ وزیر اعظم عمران خان کی ہمیشہ اولین ترجیحات میں شامل رہا ہے، بلین ٹری سونامی اور کلین گرین پاکستان جیسے منصوبے لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ ملک میں قدرتی" ایکو سسٹم" کی بحالی کے لئے عملی کام کیا جا رہا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شہری ماحول کو بہتربنانے اور اْس کے تحفظ کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ صرف درخت لگانا ہی کافی نہیں،اْن کی مناسب نشوونما اور دیکھ بھال بھی ضروری ہے۔
علیم خان

مزید :

صفحہ آخر -