معروف ٹیکسٹائل برانڈ نساء حسین‘ اتحاد ٹیکسٹائل کے باہمی تعاون کے حوالے  سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط 

معروف ٹیکسٹائل برانڈ نساء حسین‘ اتحاد ٹیکسٹائل کے باہمی تعاون کے حوالے  سے ...

  

لاہور (اے پی پی)معروف ٹیکسٹائل برانڈ نساء حسین اور اتحادٹیکسٹائل نے گاہگوں کودیدہ زیب ورائٹی اور بہترین سروسز فراہم کرنے کیلئے تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیے۔اس حوالے سے ہفتہ کے روز مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔نساء حسین برانڈ کی کری ایٹو ڈائریکٹر حبہ فواد اور اتحاد ٹیکسائل کی جانب سے ناظم شیخ نے مفاہمت کی یاداشت کے کاغذات پر دستخط کئے۔ اداکارہ مہوش حیات و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔مفاہمت نامہ کے تحت نساء حسین اور اتحاد ٹیکسٹائل مل کر خواتین گاہگوں کودیدہ زیب ورائٹی اور بہترین سروسز فراہم کریں گے تاکہ خواتین کو آرام دہ اور پرسکون لباس مہیا کیا جاسکے۔ اس سے قبل نسا ء حسین برانڈ نے برائیڈل لباس کا مجموعہ لانچ کیا تھا۔واضح رہے کہ حبہ فواد،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی اہلیہ ہیں اور اس برانڈ کا نام انہوں نے اپنی بیٹی نساء حسین کے نام پر رکھا  ہے۔

دستخط

مزید :

صفحہ آخر -