ملائیشیا پاکستان بزنس کونسل کا اجلاس، داتوسری نذیر مرسلام چیئر مین منتخب

ملائیشیا پاکستان بزنس کونسل کا اجلاس، داتوسری نذیر مرسلام چیئر مین منتخب

  

کوالالمپور (محمد فاروق ڈوگر)نویں سالانہ جنرل میٹنگ ملیشیا پاکستان بزنس کونسل (مال پاک) ملیشیا پاکستان بزنس کونسل کی سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا کرونا ایس او پی کی وجہ سے میٹنگ کا آغاز بذریعہ زوم کیا گیا۔جس میں ملیشین اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر نئے  عہدیداران کا چناؤ کیا گیا۔چیئرمین داتوسری نذیر مرسلام۔وائس چیئرمین عثمان احمد۔سیکرٹری محمد امین علی صدیق۔اسسٹنٹ سیکرٹری ہمایوں حبیب۔ٹریشر فرحان اقبال۔کونسل ممبران سلیم خان بلوچ۔محمد اسلم۔امیلا قمرو الدین۔محمد اقبال۔واجد علی خان کا تقرر کیا گیااور سابقہ عہدیداران بشیر فضل دین۔ندیم میر۔ سید احسان خان کی بہترین خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر فاروق ملک جو کہ ملیشیا پاکستان بزنس کونسل کے ممبر ہیں  کی طرف سیتمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی۔

اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -