یونیورسٹینر سمیت تمام سرکاری اداروں میں سیاسی مداخلت کو ختم کردیا: چودھری سرور 

یونیورسٹینر سمیت تمام سرکاری اداروں میں سیاسی مداخلت کو ختم کردیا: چودھری ...

  

لاہور(آئی این پی)گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ ہم نے یونیورسٹیز سمیت تمام سر کاری اداروں میں سیاسی مداخلت کو ختم کر دیا ہے، اداروں کی مضبوطی سے پاکستان مضبوط ہوگا اور عوام کے مسائل بھی مکمل طور پر حل ہوں گے‘یونیورسٹیز میں میرٹ اور شفافیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘یونیورسٹیز سینٹ کا سال میں کم ازکم 2بار لازمی اجلاس بلایا جائے‘وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی یونیورسٹیز میں اصلاحات لا رہے ہیں۔ وہ گزشتہ روز یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے 36ویں سینٹ اجلاس اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقعہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور پروفیسر ڈاکٹر منصور سرور‘پر نسپل سیکرٹری ٹو گور نر ڈاکٹر راشد منصور سمیت یونیورسٹی سینٹ کے دیگر اراکین بھی شر یک ہوئے۔اجلاس کے دوران گور نر پنجاب چوہدری سرور نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور پروفیسر ڈاکٹر منصور سرور کو ہدایت کی ہے کہ سال میں کم ازکم 2بار یو نیورسٹی سینٹ کا لازمی اجلاس بلایا جائے کیونکہ اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی کے بہت سے معاملات متاثر ہوتے ہیں جسکی وجہ سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہوتا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔گور نر پنجاب نے کہا کہ یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں جتنی بھی خالی اسامیاں ہیں انکو جلد ازجلد مکمل کیا جائے اور عارضی کی بجائے مستقل تقر ریاں کی جائیں میں پہلے بھی واضح کرچکا ہے کہ ہم نے پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں مکمل طور پر میرٹ پر وائس چانسلر لگائے ہیں اور وائس چانسلر کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سفارشی کلچر کو جڑوں سے ختم کر یں اور صرف میرٹ پر ہی تقر ریاں کی جائیں جہاں بھی کوئی غیر قانونی کام ہوگا اسکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

چوہدری سرور

مزید :

صفحہ آخر -