ہزاروں خالی آسامیوں پر بھرتی نہ کرنے کے خلاف 8جون کو واپڈا ہاؤس پشاور میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان
مردان (بیورورپورٹ) آ ل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین نے ہزاروں خالی آسامیوں پر بھرتی نہ کرنے کے خلاف 8جون کو واپڈا ہاؤس پشاور میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا الیکٹرک یونین ڈویژن ون کے چیئرمین اورسرکل کے سیکرٹری اطلاعات محمد زبیر موسیٰ خیل نے جاری کردہ پریس ریلز میں کہاکیاہے کہ پیسکو میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے سسٹم بیٹھنے کا خدشہ ہے پانچ ملازمین کا کام ایک سے لیاجارہاہے جس کے باعث لائن پر حادثات روز کا معمول بن چکاہے زبیر موسیٰ خیل نے کہاکہ بھرتیوں کے حوالے سے صوبائی اسمبلی نے متفقہ قراردادپاس کیاہے لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی اس وجہ سے ملازمین احتجاج پر مجبورہوچکے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ 8جون کو واپڈا کے صوبے بھر کے ملازمین پشاور واپڈاہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے جلوس نکالیں اورجلسہ منعقد کریں گے۔