عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت 16 جون تک ملتوی

عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت 16 جون تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج یاسر حیات نے سیشن عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت 16 جون تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دعویٰ پر جواب داخل کروانے کی ہدایت کردی، گزشتہ روز دوران سماعت جونیئر وکیل نے عدالت کوبتایا کہ عمران خان کے وکیل علی ظفر اسلام آباد میں ہیں،مصروفیات کے باعث  وہ عدالت میں حاضر نہیں ہو سکتے، ان کی حاضری معاف کی جائے، میاں شہباز شریف کی جانب سے دائردعویٰ میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ پاناما لیکس پر عمران خان کو رشوت آفر نہیں کی،عمران خان نے جلسوں میں بے بنیاد الزامات عائد کئے۔عدالت سے استدعاہے کہ عمران خان کو 100 ارب روپے کا  ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیاجائے۔

ملتوی 

مزید :

صفحہ آخر -