آل پنشنرز ایسوسی ایشن  تحصیل کاٹلنگ کا اجلاس

آل پنشنرز ایسوسی ایشن  تحصیل کاٹلنگ کا اجلاس

  

کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان)  ال پنشنرز ایسوسی ایشن تحصیل کاٹلنگ کا اجلاس،  حکومت سے بجٹ میں ریلیف دینے کا مطالبہ،  گروپ انشورنس اور دیگر معاملات کے حل کے لئے میکنزم بنایا جائے۔ اجلاس تحصیل صدر امیر امان کے صدارت میں منعقد ہوا جن سے جنرل سیکرٹری یوسف خان اور سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر سید غلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن میں رواں مالی سال کے بجٹ میں 100فیصد اضافہ پر کیا جائے۔ کیونکہ مہنگائی نے بزرگ شہریوں کو فاقوں پر مجبور کردیا ہے۔ انہوں نے گروپ انشورنس کے معاملات کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے حقوق کے لئے عدالتوں کے چکر لگاتے رہتے ہیں۔ دوران ملازمت ہم سے انشورنس کے نام پر کٹوتی کی گئی ہے۔ تاہم ریٹائرڈ ہونے پر ملازمین کو اس سے کچھ نہیں ملا۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر اس بجٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کو ریلیف نہیں دیا گیا تو بزرگ شہری احتجاجی دھرنے پر مجبور ہوں گے۔ اور یہ دھرنا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے ہاؤس کے سامنے دیا جائے گا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -