سرائے نورنگ،گاڑی  حادثے کا شکار،4 طلباء زخمی 

سرائے نورنگ،گاڑی  حادثے کا شکار،4 طلباء زخمی 

  

سرائے نورنگ(نمائندہ  پاکستان)لکی لنک روڈ پہاڑخیل کے قریب موٹر کار حادثے کا شکار ہوگئی۔جس کے نتیجے میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے دینی مدرسہ کے چار طلباء زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122لکی مروت ترجمان کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے دینی مدرسہ کے طلباء اسلام آباد سے موٹر کار میں ضلع لکی مروت آرہے تھے کہ لنک روڈ پر پہاڑخیل کے قریب موٹر کار سڑک سے نیچے گر پڑی جس میں سوارطلباء عبداللہ۔قدیرخان۔مصطفی خان اور ارسلان خان زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچی اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -