سرائے نورنگ،دیرینہ عداوت پر 1 شخص کو قتل کردیا گیا 

سرائے نورنگ،دیرینہ عداوت پر 1 شخص کو قتل کردیا گیا 

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود کیچی کمر میں سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی پر بھائی کو بھائی کے سامنے قتل کردیا۔اس سلسلے میں ڈاڈیوالہ پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو رابطہ کرنے پر بتایاکہ عمران اللہ ولد محمد یوسف سکنہ کیچی کمر نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرا تے ہوئے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ روز وہ اپنے بھائی جاوید اقبال کے ہمراہ نواب خان کی دکان کے سامنے موجودتھے کہ مبینہ ملزمان قسمت اللہ اور نصیر خان پسران شیرعلی۔شیرعلی ولد امیر خان اور اقبال ولد محمد علی مسلح موٹر سائیکلوں پر آئے اور آتے ہی موٹر سائیکلوں سے نیچے اتر کر ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی جاوید اقبال زخمی ہوگیا۔بھائی کو علاج کے لئے سٹی ہسپتال روانہ کیا تو ہسپتال پہنچتے ہی بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔جب کہ مبینہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ مبینہ ملزمان کے ساتھ سابقہقتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -