ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 24گھنٹے صحت سروسز کی فراہمی جاری ہے،ڈاکٹر شمس

 ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 24گھنٹے صحت سروسز کی فراہمی جاری ہے،ڈاکٹر شمس

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لکی کے ایم ایس ڈاکٹر شمس الرحمن وزیر کہاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 24گھنٹے صحت سروسز کی فراہمی جاری ہیں اور شہریوں کو ہسپتال میں تمام تر طبی عملہ اور سہولیات دستیاب ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لکی مروت میں 24گھنتے صحت سروسز جاری ہیں اور عوام کو زیادہ سے سہولیات دینے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے شہریوں پر زور دیاکہ اپنا علاج سرکاری ہسپتالوں میں یقینی بنائیں کیونکہ سرکاری ہسپتالوں میں تمام تر طبی سہولیات وافر مقدار میں موجود ہیں انہوں نے مزید کہاکہ سرکاری ادویات مذکورہ ہسپتال میں وافر مقدار میں دستیاب ہیں شہری ان سے استفادہ حاصل کریں انہوں نے طبی عملے پر زور دیا کہ ہسپتالوں میں اپنی ڈیوٹیوں کو یقینی بنائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -