اساتذہ قوم کے معمار ہیں،ملک طہماش خان 

اساتذہ قوم کے معمار ہیں،ملک طہماش خان 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی  ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سابقہ ایم پی اے ملک طہماش خان نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں اساتذہ ہمارے ملک اور معاشرے کی بنیاد ہے اساتذہ پر لاٹھی چار کرنا ایک شرمناک حرکت ہے ان خیالات کا اظہار سابقہ ایم پی اے ملک طہماش خان گزشتہ روز یونیورسٹیز کے اساتذہ اور ملازمیں سے یکجہتی کے لئے  پشاور یونیورسٹی میں جاری ملازمین کے دھرنے سے خطاب میں کیا پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی  ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سابقہ ایم پی اے ملک طہماش خان نے کہا کہ  اساتذہ ہمارے ملک اور معاشرے کی بنیاد ہے،پی ٹی ائی حکومت کا اساتذہ پر لاٹھی چارج کرنا ایک شرمناک حرکت ہے، ان پر تشدد کرنا اور انسو گھیس پھینکنا اس جعلی حکومت کے منہ پر تمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرُ امن احتجاج کرنا ہر شہری کا قانونی حق ہے۔ لیکن اس سلیکٹیڈ حکومت نے یہ قانونی حق بھی عوام سے چھین لیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -