مضر صحت اشیاء رکھنے پر گودام کو سیل کردیا گیا 

مضر صحت اشیاء رکھنے پر گودام کو سیل کردیا گیا 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے اپر دیر کے علاقے واڑی میں کاروائی کرتے ہوئے ایک گودام سے 1880 لیٹر جعلی روح افزاء اور 310 کلو ممنوع چورن برآمد کرلیا۔ مضر صحت اشیاء رکھنے پر گودام کو سیل کیا گیا، اور مالکان کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ کاروائی ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی۔ انسپکشن کے دوران ایک دکان سے 40 کلو چائنہ سالٹ بھی برآمد کیا گیا۔ اسی طرح اپر دیر کے علاقے سلیم مارکیٹ میں انسپکشن کے دوران زائد المعیاد اشیاء رکھنے پر دو دکانوں کو سیل کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق ایبٹ آباد میں بھی محکمہ لائیو اسٹاک کے ہمراہ ناکہ بندی کرکے ملاوٹی دودھکے خلاف کاروائی کی گئی، جس کے دوران دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں سے دودھ کے سامپلز لیکر ٹیسٹ کئے گئے، جہاں پانی کی ملاوٹ پر 1200 لیٹر غیر معیاری دودھ کو تلف کیا گیا۔ اسی طرح ڈی آئی خان میں بھی دودھ کے سامپلز چیک کئے گئے۔ کاروائی کے دوران پانی کی ملاوٹ پر 600 لیٹر دودھ کو تلف کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق چترال میں بائی پاس روڈ کے قریب بھی خوراک سے وابستہ مختلف کاروباروں کا معائنہ کیا گیا، جس کے دوران 45 لیٹر جعلی مشروبات اور 100 کلو سے زیادہ زائد المعیاد ملک پاوڈر برآمد کیا گیا۔ بنوں میں مصالحہ جات تیار کرنے والی فیکٹری کا معائنہ کیا گیا۔ انسپکشن کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال پر فیکٹری مالکان کو جرمانہ کیا گیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -