حسن خیل پولیس نے ڈکیت گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا 

حسن خیل پولیس نے ڈکیت گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا 

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)حسن خیل پولیس نے سابقہ ایف آر پشاور کے علاقہ حسن خیل میں سرگرم ڈکیت گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے گروہ کے مرکزی ملزم اور سرغنہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق بوڑہ علی خیل سے ہے جو حسن خیل کے تجارتی مراکز میں دکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی اشیاء چوری کرنے میں ملوث ہیں جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران حسن خیل میں جیولر شاپ لوٹنے سمیت متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ طلائی زیورات، ڈیجیٹل سکیل وغیرہ برآمد کر لئے گئے ہیں جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی پرہیون ولد قسمت خان نے تھانہ حسن خیل پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے جیولری شاپ کے تالے توڑ کر کسی نامعلوم ملزم نے لاکھوں روپے مالیت کی طلا ئی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ایس ایچ او تھانہ حسن خیل نصیب خان نے جدید سائنسی انداز میں تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کی کڑی نگرانی شروع کی جس کے دوران واردات میں ملوث اصل گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز مرکزی ملزم پرواز ولد محمد خان سکنہ بوڑہ علی خیل کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران جیولری شاپ لوٹنے سمیت متعدد دیگروارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی طلائی زیورات،ڈیجیٹل سکیل اور دیگر متفرق اشیاء برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران مزیدمزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -