تجارت پیغمبری پیشہ ہے حلال روزی کمانہ عین عبادت ہے،بخت بیدار

تجارت پیغمبری پیشہ ہے حلال روزی کمانہ عین عبادت ہے،بخت بیدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکدرہ(تحصیل رپورٹر)تجارت پیغمبری پیشہ ہے حلال روزی کمانہ عین عبادت ہے حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کریں مضر اشیاء سے پرہیز کریں بخت بیدارخان۔گل آباد آدینزئی میں کشمیر بیکری کی نئی برانچ کی افتتاحی تقریب،سابق ایم پی اے بخت بیدار نے افتتاح کیا، تفصیلات کے مطابق عمر پمپ گل آباد میں کشمیر بیکری کی نئی برانچ کاافتتاح کردیاگیا، افتتاحی تقریب میں سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت عوام علاقہ نے شرکت کی، اس موقع پر بخت بیدار خان،حاجی نواب نے کیک بھی کاٹاجبکہ کاروبار میں خیر و برکت کے لئے خصوصی دعابھی مانگی گئی، اس موقع  پرگفتگو کرتے ہوئے کشمیر بکیرز کے اونر احمد اور عمر پمپ کے مالک حاجی عمرزادہ نے کہاکہ مقامی شہریوں کی ضروریات کے پیش نظر یہاں کاروبار کاآغاز کیاگیاہے جس سے انہیں دیگر علاقوں میں جانے کی بجائے مقامی سطح پر سہولت فراہم ہوگی جبکہ معیارومقدار کا خسوصی خیال رکھاجائے گا، اس سے قبل سابق ایم پی اے بخت بیدار خان،حاجی نواب چیئرمین اور دیگر نے فیتہ کاٹ کر دکان کاافتتاح کیا۔