اے سی سید محمد عبداللہ اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر حماد نے بچوں کو قطرے پلاکر مہم کاافتتا کردیا 

اے سی سید محمد عبداللہ اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر حماد نے بچوں کو قطرے ...

  

چکدرہ(تحصیل رپورٹر)آدینزئی میں پولیو مہم، ایم پی اے ہمایون خان، اسسٹنٹ کمشنر سید محمد عبداللہ اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر حماد نے بچوں کو قطرے پلاکر مہم کاافتتاح کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے ہمایون خان نے کہاکہ پولیو ایک مہلک وباء ہے اور اس کے خاتمہ کے لئے ہم سب کو ملکر لڑنا ہوگا، انہوں نے والدین پر زوردیاہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں کیونکہ ویکسین ہی پولیو سے بچاؤ کا واحد ذریعہ ہے،اسسٹنٹ کمشنر آدینزئی سید محمد عبداللہ نے کہاکہ اس دفعہ یونین کونسل کے سطح پر پولیو ٹیموں میں اضاٖفہ کرنے سمیت ایک ایپ بھی متعارف کیاگیاہے جس کی مدد پولیو مہم کی مؤثر مانیٹرنگ کی جائے گی، انہوں نے  والدین پر زوردیاکہ وہ یہ مہم مؤثر بنانے کی غرض سے پولیوٹیموں کیساتھ مکمل تعاون کریں،انہون نے کہاکہ 130لیویزاہلکاروں سمیت پولیس کو بھی لیویز ٹیموں کی سیکورٹی ڈیوٹیکے لئے تعینات کیاگیاہے جبکہ درجنون رضاکار بھی اس مہم کا حصہ ہونگے، ٹی ایچ کیو ہسپتال چکدرہ کے ایم ڈاکٹر حماد نے بتایاکہ یونین کونسل چکدرہ میں ایک لاکھ ایک ہزارایک سو گیارہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ٹارگٹ ہے جس کے لئے 30موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -