چکدرہ،ملاکنڈ یونیورسٹی میں کروناویکسینیشن سنٹر قائم کردیا گیا 

چکدرہ،ملاکنڈ یونیورسٹی میں کروناویکسینیشن سنٹر قائم کردیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکدرہ(تحصیل رپورٹر) ملاکنڈ یونیورسٹی میں کروناویکسینیشن  سنٹر قائم کیاگیا، ایم پی اے ہمایون خان اور اسسٹنٹ کمشنر آدینزئی سید محمد عبداللہ نے افتتاح کیا، یونیورسٹی عملہ بھی موجود رہا، تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ یونیورسٹی میں کروناویکسینیشن سنٹر کاقائم کیاگیاہے،سنٹر کاقیام  ضلعی انتظامیہ، شعبہ صحت اور یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈ منسٹریشن کے اشتراک سے  عمل میں لایاگیاہے، گزشتہ روز ایم پی اے ہمایون خان اور اسسٹنٹ کمشنر آدینزئی سید محمد عبداللہ نے سنٹر کاباقاعدہ افتتاح کیا، کروناویکسینشن سنٹر یونیورسٹی کے فوکل پرسن جمیل انور عباسی اور شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر عالمزیب سمیت یونیورسٹی انتظامیہ کے دیگر اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے، ایم پی اے ہمایون خان اورآدینزئی میں کرونا کے فوکل پرسن ڈاکٹر نجیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی ملازمین اور شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے یونیورسٹی میں ویکسینیشن سنٹر قائم کیاگیاہے، انہوں نے عوام پر زوردیاکہ اپنے آپ کو محفوظ بنانے کے لئے ویکسین لگوائیں کیونکہ کروناایک جان لیواوباء ہے اور ویکسین ہی اس سے بچاؤ کا واحد ذریعہ ہے، یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر عالمزیب نے کہاکہ ملاکنڈ یونیورسٹی کروناسمیت تمام قدرتی آفات میں اہم کردار اداکرتی رہی ہے اور وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر گل زمان کی قائدانہ صلاحیتوں کے مرہون منت جامعہ ملاکنڈ آئے روز ترقی کی جانب گامزن ہے، کروناویکسینیشن سنٹر ملاکنڈ یونیورسٹی کے فوکل پرسن جمیل انور عباسی نے بتایاکہ یونیورسٹی میں قائم کیاگیاسنٹر صبح نو بجے سے رات اٹھ بجے تک کھلا رہیگا۔