صوبائی حکومت کا ہدایات پر شب قدر میں 15روزہ صفائی مہم کا آغاز

صوبائی حکومت کا ہدایات پر شب قدر میں 15روزہ صفائی مہم کا آغاز

  

 شبقدر (نمائندہ خصوصی)تحصیل شبقدر میں صوبائی حکومت کی ہدایات پر شبقدر میں 15 روزہ صفائی مہم کا آغاز۔ وزیر اعلی کے پی کے کی خصوصی صفائی مہم کا مقصد وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ماحول کو صاف ستھرا بنانا ہے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمد زئی۔ تفصیلات کیمطابق صوبہ بھر کی طرح تحصیل شبقدر میں بھی صوبائی حکومت کی احکامات اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل درآمد کے مطابق 15 روزہ  صفائی مہم کا آغاز شبقدر بازار پشاور شاہراہ سے کیا گیا وزیر اعلی خیبر پختون خوا  کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمد زئی نے صفائی مہم کا افتتاح کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ حسیب الرحمان۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر سید فہد افتخار۔ٹی ایم او شبقدر نور الامین خان۔ ٹی او آر شبقدر کلیم اللہ خان ٹی ایم اے شبقدر کے اہلکاروں  اور پی ٹی آئی شبقدر کے رہنماں حاجی عطا اللہ خان آف مردانہ حاجی مکمل شاہ  نے صفائی مہم میں حصہ لیا معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمد زئی نے انتظامیہ اور پی ٹی آئی رہنماوں کے ہمراہ واک بھی کیا صفائی مہم کے دوران عارف احمد زئی نے انتظامیہ کیساتھ  شبقدر بازار کے مختلف حصوں میں گند کو صاف کیا اس موقع پر عارف احمد زئی نے میڈیا کو بتایا کہ 15 روزہ صفائی مہم کا آغاز پورا صوبہ خیبر پختون خوا  میں شروع ہے جسمیں بازاروں گلی کوچوں نکاس آب کی نالیوں کی صفائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی خصوصی مہم کا بنیادی مقصد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ماحول کو صاف ستھرا بنانا ہے اور اسی مقصد کے لیے صفائی مہم شروع کر دی گئی ہے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمد زئی اور انتظامیہ کے افسران نے 15 روزہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے عوامی سماجی حلقوں تاجر برادری اور دوکانداروں سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -