تھانہ تاتارا کی حدود میں ڈرفٹنگ کرنے والے اوباش نوجوان گرفتار

تھانہ تاتارا کی حدود میں ڈرفٹنگ کرنے والے اوباش نوجوان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) تھانہ تاتارا پولیس نے ڈرفٹنگ کرنے والے اوباش نوجوانوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران2 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار نوجوان تھانہ تاتارا کی حدود میں مختلف سڑکوں پر ڈرفٹنگ کرتے تھے جن سے انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ تھا، ملزمان کے قبضے سے ایک عددہیوی بائیک اور ایک عدد موٹرکارتحویل میں لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق ملنے والی عوامی شکایات پر ایس ایچ اوتھانہ تاتار مبارک زیب نے گزشتہ روز ڈرفٹنگ کرنے والے2 افراد محسن ولد ملک ظہیر سکنہ سر گو دھا حال فیز 6 حیات آباد اور اس کے ساتھی کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے ایک عددہیوی بائیک اورایک عددموٹرکاربھی پولیس تحویل میں لے لی ہے، دونوں نوجوان حیات آباد کے علاقے میں سڑکوں پر ڈرفٹنگ اور ون ویلنگ کرنے میں ملوث ہیں جن سے علاقہ مکین سخت پریشان تھے اور جس سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، دونوں افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں