نوشہرہ،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز 05 اشہاری گرفتار

نوشہرہ،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز 05 اشہاری گرفتار

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ07 جون سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کو پر امن بنانے کیلئے ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز 05 اشہاری گرفتار۔اسلحہ برآمد پولیو مہم کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کے خصوصی احکامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری ہیں دوران آپریشنز جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے۔ مشکوک افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک کرکے کلیئر ہونے پر چھوڑدیا گیاسرچ آپریشن کے دوران 05 مجرمان اشتہاریوں کو  گرفتار کرکے 05 اور 03 بندوقیں برآمد کر لی گئی جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت محدود کرنے کیلئے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں۔08 منشیات فروش گرفتار۔3.5کلوگرام چرس اور 451 گرام آئس برآمد پولیس نفری نے لیڈی پولیس کے ہمراہ  عادی جرائم پیشہ منشیات فروشوں،چورچکاروں کے گھروں کی تلاشی لی غیر قانونی رہائش پذیر 06 افراد کیخلاف مقدمات درج۔امن وامان برقرار رکھنے کیلئے 235 افراد کو پابند ضمانت کیا گیاانسداد پولیو مہم کو پرامن بنانے کے لئے فل پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دیکر  علاقے میں کسی ناخوشگوار واقع سینمٹنے کے لئے سرچ اپریشنز جاری رہینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -