نوشہرہ،رہزنوں نے وین چھین لی،قیمتی اشیاء لے گئے 

نوشہرہ،رہزنوں نے وین چھین لی،قیمتی اشیاء لے گئے 

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ  جی ٹی روڈ پر آمانگڑھ NLCکے قریب مسلح نقاب پوش راہزنوں سے غیرملکی الیکڑونس کمپنی کی ڈلوری وین چھین لی۔پولیس کے مطابق موٹرکار میں سوار پانچ نقاب پوش مسلح راہزنوں نے غیرملکی الیکٹرونکس کمپنی ڈوالنس وین جس میں لاکھوں روپے مالیت کے جدید اے سی،فریج اور الیکٹرونکس کا سامان تھا کا راستہ گن پوائنٹ پر روکا اور ڈرائیور شبیر خان کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر وین چھین کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق دو مسلح راہزنوں نے وین کے ڈرائیور کو ایک گھینٹے سے زاہد وقت تک یرغمال بناکر چڑپل پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔غیرملکی الیکڑونس کمپنی کی ڈلوری وین کے ڈرائیور شبیر خان ولد سردار محمد سکنہ شیخان پبی کی رپورٹ پر تھانہ آضاخیل میں پانچ نامعلوم راہزنوں کے خلاف زیردفعہ PPC 395میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور اور ملزمان کے موبائل فونز کی جیوفنسنگ کی جارہی ہے۔ ملزمان جلد گرفتار کرلیے جائیں گئے۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ غیرملکی الیکڑونس کمپنی کی ڈلوری وین میں لاکھوں روپے مالیت کے اے سی،فریج اور دوسری قیمتی الیکٹرونکس اشیا، موجود تھی۔ جو کہ لانس پور پنجاب سے پشاور سپلائی کی  جارہی تھی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -