قبائلی علاقوں میں لینڈ مائن اور بارودی سرنگیں صاف کرنے کیلئے قرارداد جمع 

 قبائلی علاقوں میں لینڈ مائن اور بارودی سرنگیں صاف کرنے کیلئے قرارداد جمع 

  

 ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ انیتا محسود نے قبائلی علاقوں میں لینڈ مائن اور بارودی سرنگیں صاف کرنے کیلئے قرارداد جمع کردی ہے،  ممبر صوبائی اسمبلی آنیتا محسود،جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ انیتا محسود نے حالیہ جنوبی وزیرستان میں لینڈ مائن بم دھماکوں کے شکار ہونے والے بچوں کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا میدان رہنے والے قبائلی علاقے بلخصوص جنوبی وزیرستان میں جگہ جگہ بچھائی گئی لینڈ مائن اور بارودی سرنگوں سے سنکڑوں کی تعداد میں افراد معذور اور درجنوں شہید ہوچکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں قبائلی علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کیلئے میں نے دیگر صوبائی ممبران اسمبلی کے ہمراہ اسمبلی میں قرار داد جمع کردی ہے اور اس ضمن میں وفاقی حکومت سے ضروری اقدامات آٹھانے کی سفارش کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ انشائاللہ آنے والے اسمبلی سیشن میں پیش کی گئی قرارداد پاس ہوکر اس پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -