رکن صوبائی اسمبلی آصف خان کا ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کادورہ

  رکن صوبائی اسمبلی آصف خان کا ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کادورہ

  

پشاور(نیوزرپورٹر)آصف خان ممبر صوبائی اسمبلی و فوکل پرسن ٹو وزیراعلی خیبر پختونخوا برائے میگا پراجیکٹس و پشاور بحالی منصوبہ کا ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک کے ہمراہ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لیا۔ ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک نے آصف خان فوکل پرسن کو ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ سپورٹس ڈیپاٹمنٹ نعمت خان  سی اینڈ ڈیلیو کے اعلی حکام  کنسلنٹ ارباب نیاز کرکٹ اسیڈیم بریفنگ میں بھی موجود تھے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایاکہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی تخمینہ لاگت 1946.15 ملین ہے جس کی تعمیر د دبئی کرکٹ سٹیڈیم اورآئی سی سی اور پی سی بی کے انٹرنیشنل معیار کے مطابق ہونگی۔ اس منصوبے کے تحت کھلاڑیوں کی سہولت کیلئے ہاسٹل جمنایزیم سوئمنگ پول اور تماشائیوں کیلئے تمام سہولیات مسیر ہونگی  اس موقع پر آصف خان نے ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اورکام کی رفتار میں تیزی لانے اور شفافیت برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں یہ میگا پراجیکٹ پاکستان سپر لیگ کے اگلے سیزن کیلئے دستیاب ہوگا  آصف خان فوکل پرسن نے مزید کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت وزیراعظم عمران خان اورر وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے سپورٹس کے وژن کے مطابق کھیلوں کی سرگرمیوں میں تیز ی لانے کیلئے کوشاں ہیں -

مزید :

پشاورصفحہ آخر -