صوبائی وزیر اور ڈپتی کمشنر ڈیرہ کا واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروس کمپنی کی ہفتہ وار صفائی مہم کا افتتاح کردیا

صوبائی وزیر اور ڈپتی کمشنر ڈیرہ کا واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروس کمپنی کی ہفتہ وار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)چیف سیکرٹری اینڈ لوکل گورنمنٹ پشاور کی خصوصی ہدایات پر ڈبلیو ایس ایس سی ڈیرہ بہمراہ ضلعی انتظامیہ دس روزہ خصوصی صفائی مہم میں مصروفِ عمل۔ یکم جون تا دس جون میں جاری صفائی مہم میں ڈبلیو ایس ایس سی ڈیرہ  صفائی کے امور کی انجام دہی میں مصروفِ عمل ہے۔ اس مہم میں عوام کی آگاہی کے لئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ جناب عارف اللہ اعوان کے زیرِ نگرانی خصوصی صفائی مہم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس واک میں صوبائی وزیر فیصل آمین خان گنڈہ پور نے  خصوصی شرکت کی۔ یکم جون سے جاری صفائی مہم میں ڈبلیو ایس ایس سی ڈیرہ اپنے تما م وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر 120 ٹن سے زائید کچرا آٹھ یونین کونسلز سے اکٹھا کر کے تلف کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔ اس صفائی مہم میں صوبائی وزیر فیصل آمین خان گنڈہ پور اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان جناب عارف اللہ اعوان نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے اظہارِ خیال کیا کہ عوام کوڑا کرکٹ کو ڈبلیو ایس ایس سی ڈیرہ کے مقرر کردہ کولیکشن پوائینٹس پر ہی ڈالیں اور ڈیرہ شہر کو حقیقی معنوں میں کلین اینڈ گرین بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری عطاء اللہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی ڈیرہ کی پوری ٹیم تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے  سرِ گرداں ہے جس میں بالخصوص گلیوں سے منسلکہ نالیوں کی بلاکیج کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ، کلورنینشن واٹر سیکٹر اور کنسٹریکشن مٹیریل کے خاتمے پر تمام مشینری اور ہیومن ریسورسز کے وسائل کو زیرِ استعمال لاتے ہوئے توجہ مرکوز کیئے ہوئے ہے۔ علاوہ ازیں سیوپنگ اور ڈسلٹنگ کے ساتھ ساتھ کچرے کے پرانے ڈھیروں کا خاتمہ اور پاکستان سیٹزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر بروقت ایکشن  ڈبلیو ایس ایس سی ڈیرہ کی اولین ترجیح ہے