منشیات سپلائی کرنے  والے ملزمان گرفتار

 منشیات سپلائی کرنے  والے ملزمان گرفتار

  

پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس نے اندرون شہر سمیت نواحی علاقوں میں اپنے مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں سے ایک کا تعلق ضلع خیبر سے جبکہ دوسرا ملزم پشاور کا رہائشی ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر ساڑھے تین کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کیپٹل سٹی پولیس نے تھانہ پشتخرہ اور تھانہ ارمڑ کی حدود میں اپنے مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کرنے والے مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روز تھانہ پشتخرہ اور تھانہ ارمڑ پولیس کی جانب سے ہونے والی کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان روف ولد باز محمد سکنہ لنڈی کوتل حال ارمڑ اور دلروز خان ولد سمال خان سکنہ گڑھی سکندر خان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر ساڑھے تین کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -