غیرت: مسلح افراد نوجوان کی ناک کاٹ کرفرار، کارروائی شروع

غیرت: مسلح افراد نوجوان کی ناک کاٹ کرفرار، کارروائی شروع

  

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)،کوٹلہ اندرون میں مسلح افراد نے غیرت کے نام پر ایک شخص کی ناک کاٹ دی، شہری زخمی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر فاضل پور منتقل کرلیا، پولیس تھا نہ فاضل پور نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے پو لیس چھاپے ماررہی ہے تفصیلات کے مطابق عامر اوراس کے چچا ابراہیم سمیت دیگر افراد کوشبہ تھا کہ(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

 زخمی آصف کے تعلقات اُن کی رشتہ دار خاتون کے ساتھ ہیں جس پر گذشتہ روز ملزمان نے مل کر آصف پر حملہ کرکے اُس کی ناک کاٹ دی آصف کوزخمی حالت میں دیہی مرکز صحت فاضل پور داخل کرادیا گیا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ابراہیم نا می ملزم کو گرفتار کرلیا دیگر ملزمان کی گرفتار ی کیلئے چھا پے جاری ہیں۔  

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -