رحیم یارخان، متعدد علاقوں کی بجلی بدستور  بند‘سڑکوں پرٹوٹے تار‘حادثے کا خدشہ

 رحیم یارخان، متعدد علاقوں کی بجلی بدستور  بند‘سڑکوں پرٹوٹے تار‘حادثے کا ...

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) طوفانی بارش کے باعث ہونیوالی فنی خرابیاں دور نہیں کی جا سکیں جبکہ شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کے گرے ہوئے پول اور ٹوٹی ہوئی تاروں کی مرمت کا کام بھی مکمل نہیں ہو سکی۔ 2 روز گزرنے کے باوجود شہری علاقوں علامہ اقبال ٹان (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

سٹیلائٹ ٹان قذافی کالونی سمیت متعدد شہری علاقوں میں بجلی بحال نہ ہو سکی جسکے باعث نظام زندگی متاثر ہو چکا ہے گھروں میں پانی نہ ہونے اور گرمی کی شدت کے باعث شہری پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کیلئے عملہ مصروف عمل ہیں جبکہ سیفٹی کلیئرنس کے بعد بجلی بحال کی جائے گی۔کچھ مقامات پر مرمت کا کام مکمل جاری ہے اور احتیاطی طور پر بجلی بند ہے تاہم جلد بجلی کی بحالی کا کام مکمل کر لیا جائیگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -