8جون کو سمندروں کاعالمی دن، مختلف تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات کاشیڈول فائنل

 8جون کو سمندروں کاعالمی دن، مختلف تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات کاشیڈول ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں سمندروں کا عالمی دن 8جون کومنایا جائے گا،اس دن کو منانے کامقصد انسانی زندگی میں پانی کی اہمیت، آبی حیات(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 کا تحفظ اور سمندری آلودگی ختم کرنا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر چالیس فیصد تازہ پانی کی فراہمی کا ذریعہ ہے،75 فیصد آکسیجن بھی سمندر ہی سے پیدا ہوتی ہے لیکن ساحلی شہروں سے کیمیکلز اورفضلے کا سمندر میں اخراج خطرناک اثرات پیدا کر رہا ہے،اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی کل آبادی کا 40 فیصد حصہ سمندروں اور ساحلوں کے ساتھ جڑے ایک سو کلو میٹر تک کے علاقوں میں آباد ہے، اس مناسبت سے سمندروں کا ماحول انسان اور اس کی بقا کے لیے انتہائی اہم ہے، کروڑوں انسانوں کی روزمرہ کی ضروریات کا انحصار سمندری حیات اور اس سے وابستہ کاروبار پر ہے، یہ ساحل ان افراد کے لیے خوراک کا ذریعہ اور رہائشی ٹھکانے بھی ہیں،اس وقت سمندری پانی اور اس میں موجود نباتات اور حیوانات کو مختلف ملکوں کے ساحلی شہروں سے کیمیاوی اور دوسرے مضر اجزاء کا سامنا ہے جبکہ سمندروں میں ہونے والے حادثے بھی سمندری حیات کے لیے سنگین خطرہ خیال کیے جاتے ہیں،اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ سمندر کو محفوظ بنانے کے بعد اسے توانائی کا متبادل ماخذ بھی بنایا جا سکتا ہے جبکہ سمندری علوم کے ماہرین زمین پر پھیلے وسیع و عریض سمندروں کو معدنی ذخائر کا بھی ایک بے بہا خزانہ سمجھتے ہیں۔

عالمی دن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -