بہاولپور:کارپوریشن اجلاس،شہری مسائل پربحث،حل کیلئے مشاورت

بہاولپور:کارپوریشن اجلاس،شہری مسائل پربحث،حل کیلئے مشاورت

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)منتخب بلدیاتی نمائندوں کواختیار دینا جمہوریت کی آبیاری کے مترادف ہے۔حکومت جمہوریت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر من وعن عمل کرے۔ بلدیاتی اداروں کی بحالی حق اورسچ کی فتح ہی نہیں،عوامی ووٹ کی(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

 طاقت تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔اورووٹ کو عزت دے کر ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار میئرعقیل نجم ہاشمی نے میٹروپولیٹن کارپوریشن نے اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرمینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین بلال بلوچ نے کی۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے سپریم کورٹ آف پاکستان کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔اجلاس میں شہربھرکے سیوریج، پینے کے صاف پانی،واٹرفلٹریشن پلانٹ،سٹریٹ لائٹس،مین ہول کورز اور دیگرمسائل کے حل کے حوالہ سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلہ سے میاں نواز شریف کے بیانیہ کو تقویت ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ بظاہر جمہوری مگر آمرانہ سوچ رکھنے والوں نے جمہوریت کا راستہ روکتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو غیر قانونی طور پر معطل کیاتھا۔سیاسی مخالفین کو برداشت نہ کرنے والے بظاہرجمہوری مگر سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوامی مسائل عوامی سطح پر حل کرنے کے جمہوری طریقہ کے سامنے روڑے اٹکائے۔اور سپریم کورٹ کے فیصلہ نے ثابت کردیاکہ بلدیاتی عوامی نمائندوں کی معطلی دراصل ایک ڈکٹیٹر سوچ کے حامل حکمران کی غیرقانونی حرکت تھی۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی پر عوام کو مبارکباد پیش کرتاہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ شہرکی تعمیروترقی اور علاقہ کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائیگا۔اس موقع پر چیئرمین یونین کونسلزقیوم اعظم خاں ترین،رضوان جانی،ارشاد احمد چنڑ،مقبول جوئیہ،خلیل الرحمن،شاہد اقبال،سکندرترین،عمران معاذ،محمد اقبال،بلال بلوچ،تنویراشرف رامے،نسرین انور،شریفاں بیگم،عذراگلفام و دیگر ممبران بھی موجودتھیں۔

اجلاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -