ضلع کونسل اجلاس کی جھلکیاں (سعید مکول سے)

 ضلع کونسل اجلاس کی جھلکیاں (سعید مکول سے)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ضلع کونسل ملتان کی تاریخ کا پہلا اجلاس جو آج  تالا لگے رضا ہال سے باہر گراسی پلاٹ میں  منعقد ہوا۔ ٭اجلاس 10بجے کی بجائے 11:45پر شروع ہوا۔٭اجلاس کی ابتدائی کمپئرنگ چیئرمین چوہدری خلیل الرحمن ایڈوو(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
کیٹ نے کی اور بعد ازاں انہوں نے مائیک کنویئر ملک ذوالفقار ڈوگر کے حوالے کر دیا۔٭اجلاس میں تلاوت اور نعت خوانی کا شرف  چیئرمین رانا اسامہ طاہر کو حاصل ہوا۔گرمی کے موسم میں رضا ہال کے تالا بند دروازوں نے ضلع کونسل کے مہذب اور ٹھنڈے مزاج چیئرمینوں کو بھی خوب گرم کر دیا جس کا خوب اظہار انہوں نے اپنے گرما گرم خطابات میں کیا۔٭اجلاس میں سب سے پہلے جلالپور پیروالا سے مسلم لیگ ن کے چیئرمین مشتاق احمد بلوچ ساتھیوں سمیت پہنچے اور سب سے آخر میں پیپلزپارٹی کے محمد احمد گجر پہنچے۔ ٭کنوینئر  ملک ذوالفقار ڈوگر نے لیٹ آنیوالے چیئرمینوں اے ڈی کھیڑا اور احمد گجر کا اجلاس میں ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سے لیٹ آنیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہیں جس دونوں چیئر مینوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ تو نہیں کبھی کبھی لیٹ ہو جاتے ہیں۔٭اجلاس میں دو لیڈی ممبران ڈاکٹر حمیدہ خانم اور روبینہ خلیل سمیت 43 چیئرمینوں نے شرکت کی۔٭اجلاس میں ضلع کونسل کی تاریخ کے واحد چیئرمینز کپل (میاں بیوی) جودت کامران اور روبینہ خلیل شریک ہوئے۔
اجلاس میں چیئرمینوں کے درمیان دلچسپ نوک جھونک بھی ہوئی۔جب اے ڈی کھیڑا نے کہا کہ اگرمیں جلد آجاتا تو رضا ہال کے تالے توڑ کر  اجلاس ہال میں کراتا جس پر چوہدری خلیل الرحمن ایڈووکیٹ نے کہا کہ آپ وہ ہیں جو ہمیشہ وضو ہی کرتے رہ جاتے ہیں جس پر چیئرمینوں نے بھرپور قہقہ بلند کیا۔٭چیئر مین ضلع کونسل سمیت تمام چیئرمینوں نے اپنے خطابات میں حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کا پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی کا فیصلہ نہ ماننے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت کے اس روئیے کی سخت مذمت کی۔چیئرمینوں  نے کہا کہ یہ ضلع کونسل کی بلدیاتی تاریخ کا پہلا منفرد واقعہ ہے کہ منتخب نمائندے اپنا قانونی اجلاس رضا ہال کی بجائے گراسی پلاٹ میں کر رہے ہیں۔بلدیاتی تاریخ کا یہ سیاہ باب ہے کہ منتخب نمائندوں کو ان کے حق سے محروم کردیا گیا ہے۔تمام چیئرمینوں نے عہد کیا کہ آئندہ اجلاس ہر صورت میں رضا ہال میں کریں گے۔اجلاس میں تحریک انصاف کے چیئرمینوں نے شرکت نہیں کی۔٭مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے کسی سابق یا موجودہ رکن اسمبلی یا پارٹی عہدیداران چیئرمینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اجلاس کے موقع پر ضلع کونسل آفس نہ آئے۔