کراچی: اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال کے باہر وارداتیں عروج پر

کراچی: اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال کے باہر وارداتیں عروج پر

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال کے باہر 2اسٹریٹ کرمنلز نے اسپتال آنے والی خاتون اور مرد سے لوٹ مار کی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں اسٹریٹ کرمنلز کے چہرے بھی واضح ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال کے باہروارداتیں عروج پر ہیں، خاتون اور مرد نے لوٹ مار سے بچنے کی آخری حد تک کوشش کی پر ناکام رہی۔ملزمان نے اسلحے کے زور پر خاتون سے پرس اور مرد شہری سے موبائل اور پرس چھینا، فوٹیج میں ملزمان کو خاتون اورمردشہری کے پیچھے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں اسٹریٹ کرمنلز کے چہرے بھی واضح ہے، اسپتال سے چند قدم کے فاصلے پرنیوٹاؤن تھانے کوواردات کی خبر ہی نہ ہوئی جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ آفس بھی جائے واردات کے قریب واقع ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -