مقبوضہ کشمیر،گاڑی کھائی میں گرنے سے 5مسافر جان بحق، ایک زخمی

مقبوضہ کشمیر،گاڑی کھائی میں گرنے سے 5مسافر جان بحق، ایک زخمی

  

  جموں (این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں خطے کے ضلع رام بن میں ہفتہ کی صبح سڑک کے ایک حادثے میں کم از کم پانچ افرادکی جانیں چلی گئیں جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایک مسافر گاڑی ضلع کے علاقے ڈگڈولی میں ایک کھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں پانچ افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے دریں اثنا سرینگر میں 31مئی کو سیمنٹ برج کے نزدیک دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والے نوجوان کی نعش شہرکے علاقے ملورہ سے نکالی گئی  نوجوان کی شناخت سرینگر کے علاقے پالپورہ نور باغ کے رہائشی قیصر حسین کے طورپر ہوئی ہے دوسری جانب بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں اب تک ”بلیک فنگس“کے کم از کم اٹھارہ کیسز سامنے آچکے  جن میں سے چار وفات پا گئے کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں سے شائع ہونے والے روزنامہ ”Excelsior“ نے گزشتہ روز خبر شائع کی تھی کہ مقبوضہ علاقے میں اس وقت بلیک فنگس کے چودہ تصدیق شدہ جبکہ آٹھ مشتبہ کیسز موجود ہیں جبکہ فنگس سے متاثرہ چار افراد فوت ہوچکے ہیں  اخبار نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ تصدیق شدہ چودہ اور آٹھ مشتبہ کیسزمیں سے گیارہ جموں، پانچ کٹھوعہ، سرینگر دو، ادھمپورہ دوجبکہ پونچھ اور ریاستی اضلاع میں ایک ایک کیس موجود ہیں فوت ہونے والے چار افراد میں دو کا تعلق کھٹوعہ، ایک کا جموں اور ایک کا پونچھ ضلع سے تھا۔ 

مسافر جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -