سری لنکا میں تیز ہوائیں اور بارشیں،4افرا دہلاک،1لاکھ 70ہزار سے زائد متاثر

سری لنکا میں تیز ہوائیں اور بارشیں،4افرا دہلاک،1لاکھ 70ہزار سے زائد متاثر

  

 کولمبو(شِنہوا)سری لنکا میں شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کے باعث حالیہ دنوں میں 4 افراد ہلاک اور 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹر نے ہفتے کے روز بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے صبح تک 7 افراد لاپتہ جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے شدید متاثرہ اضلاع میں 65 گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 5 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے جو محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹر نے بتایا کہ تلاش و بچاؤکی کارروائیوں کیلئے متاثرہ علاقوں کی جانب ٹیمیں روانہ کر دی گئی جبکہ شدید سیلاب کی صورت میں امدادی سرگرمیوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے فوج کو بھی تیار رکھا گیا ہے محکمہ موسمیات نے اپنی تازہ ترین موسمی رپورٹ میں کہا ہے ہفتے کے آخر میں 150 ملی میٹر تک موسلا دھار بارش متوقع ہے اور عوام سے خاص طور پر آسمانی بجلی کے بارے میں محتاط رہنے کی اپیل کی گئی محکمہ نے مزید کہا ہے کہ شمالی، شمال وسطی اور شمال مغربی صوبوں میں ہوا کی رفتار 50 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھنے کی توقع ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹر کے مطابق ہفتے کے روز شدید بارشوں کے بعد ملک کے متعدد علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر خاندانوں کیلئے انتباہ جاری کر دیا گیا  کچھ اضلاع کیلئے مٹی کے تودے گرنے کا انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

سری لنکا بارشیں 

مزید :

صفحہ آخر -