حکومت اب 10ارب درخت لگانے کا چیلنج بھی پورا کریگی:فرخ حبیب

حکومت اب 10ارب درخت لگانے کا چیلنج بھی پورا کریگی:فرخ حبیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ محمد زبیر نے جو صلح سے متعلق بیان دیا اس پر ان کی سرزنش ہوئی۔ایک انٹرویومیں فرخ حبیب نے کہا کہ نوازشریف نے جو بیانیہ اختیار کیا سب کو پتہ ہے کیوں اپنایا ہوا ہے؟، نوازشریف توعلاج کیلئے4 ہفتے کیلئے گئے تھے واپس کیوں نہیں آرہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہی نوازشریف کو واپسی سے متعلق کہا ہے،ہائیکورٹ باربار نوازشریف کو بلا رہا ہے لیکن وہ واپس نہیں آرہے۔انہوں نے کہا کہ محمدزبیر نے جو صلح سے متعلق بیان دیا اس پر ان کی سرزنش ہوئی، ہر ادارے کا اپنا ایک کردار ہے اور آئینی حدود میں کام کر رہا ہے مگر مختلف جماعتیں متعدد بار اہم ادارے کو سیاست میں گھسیٹ لاتی ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ شہبازشریف اب پاؤں پڑنے والی باتیں کر رہے ہیں، چچامفاہمت اور بھتیجی مزاحمت کی باتیں کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی بلاول بھٹو نے کہا تھا بجٹ پاس نہیں ہو گا اور ہو گیا، اپوزیشن کیلئے اپوزیشن ہی کافی ہے۔دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ایک بلین درخت لگانے کا چیلنج پورا کرنے کے بعد اب 10 ارب درخت لگانے کا چیلنج بھی پورا کریں گے،ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عملی اقدامات سے وزیراعظم عمران خان گلوبل لیڈر کے طور سامنے آئے ہیں۔ رواں سال عالمی ماحولیاتی دن کی میزبانی بھی پاکستان کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کلین انرجی اور ڈیمز بنانے کے کیے پہلی 500 ملین ڈالرز گرین یورو بانڈ فنانسنگ بھی منظور ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ اکنامک فورم، بون چیلنج سمیت عالمی ماحولیاتی فورمز پاکستان کی پذیرائی کررہے ہیں۔ 
 فرخ حبیب 

مزید :

صفحہ آخر -